نئے چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے جمعہ کی صبح ادارے کا چارج سمبھال لیا اور اس کے بعد افسران سے خطاب کیا
چیرمین ایف بی آر نے ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے اپنے ویثرن کا تذکرہ کیا اور ادارے کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ نئے چیرمین نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے مکمل آٹو میٹڈ ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹرانزیکشنز کو ڈاکیومینٹڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریونیو میں اضافہ لایا جا سکے۔
نئے چیرمین نے افسران کو یقین دلایا کہ ان کہ مسائل کو حل کیا جائے گا اور مزید کہا کہ تمام افسران کی سپورٹ سے ھی وہ ادارے میں بہتری لاسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کریں گے۔
نئے چیرمین نے افسران کے سوالات کا جواب نہایت خوشگوار ما حول میں دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مستقبل میں افسران سے ریگولر ملاقات ہو گی








0 comments:
Post a Comment